حضرت پیرسَیّد محمد فضل شاہ قدس سرّہٗ رحمتہ اللہ علیہ
ولادت باسعادت
اسمِ گرامی سیّدمحمد فضل شاہ اور حضرت سیّد حیدر شاہ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے صاحبزادے تھے۔
تعلیم و بیعت
آپ علومِ ظاہری و باطنی اپنے والد گرامی قدر سے حاصل کرکے خلافت و اجازتِ بیعت سے مشرّف ہوئے۔ والدمحترم کی وفات کے بعدبعد ۱۹۶۴ ء میں مسندِ رُشد و ہدایت پر وسّن پورہ لاہور میں متمکن ہوئے۔ آپ نہایت ہی حلیم الطبع اور ملنسار تھے۔ مہما ن نوازی اپنے اجداد سے ورثہ میں ملی ہوئی تھی۔ آپ کی تواضع ضرب المثل تھی۔ زہدو ریاضت میں کمال کے درجہ پر فائز تھے۔ شب بیداری آپ کا
معمول تھا، ہر وقت باوضو رہتے تھے۔
وفات
آپ یکم ربیع الاوّل ۱۳۸۹ھ ؍ ۱۸ مئی ۱۹۶۹ء کو یعنی اپنے والد گرامی قدر سے صرف پانچ سال بعد انتقال فرما گئے۔
اولاد
آپ کے دو صاحبزادگان ہیں ، سیّد محمد کبیر علی شاہ اور سیّد محمد شبیر علی شاہ۔